آئرلینڈ کیخلاف یاسر شاہ کو کھلایا جائے، عمران خان کا قومی کپتان کو مشورہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اگر کوارٹرز فائنل جیت گیا تو ورلڈ کپ بھی جیت جائے گا۔انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیلیڈ کی وکٹ سپنرز کے لئے بڑی اچھی ہے۔ اس لئے سپنر یاسر شاہ کو کھلایا جائے جبکہ فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کو رنز روکنے کیلئے نہیں بلکہ وکٹ لینے کے لئے کھلایا جائے۔ پاکستان اگر کہیں بھی ہرا سکتا ہے تو وہ ایڈیلیڈ کی وکٹ ہے۔ مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سب سے بزدل ٹیم کھلائی تھی۔ وکٹ کیپر سرفراز دلیر لڑکا ہے اسے پہلے ہی کھلانا چاہیے تھا۔ میں دس سال قومی ٹیم کا کپتان رہا کبھی جوا نہیں ہوا۔ شارجہ میں مجھے کہا گیا کہ چار بڑے کھلاڑی بک گئے۔ میں نے پوری ٹیم کو کہا کہ اگر کوئی بکا تو جیل میں ڈلواو¿ں گا۔ اگر کپتان ٹھیک ہے تو ٹیم نہیں بک سکتی، لیڈر بکتا ہے تو ٹیم بکتی ہے۔ جب کپتان تھا تو ہارے ہوئے میچ جیت جاتے تھے۔ 92ءکی ٹیم دس سال تک دنیا کی بیسٹ ٹیم رہی۔