پریکٹس میچ : ذوالفقار بابر کی تباہ کن باﺅلنگ‘ سری لنکن بورڈ الیون 241 رنز پر آﺅٹ

پریکٹس میچ : ذوالفقار بابر کی تباہ کن باﺅلنگ‘ سری لنکن بورڈ الیون 241 رنز پر آﺅٹ

کولمبو(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی تباہ کن باو¿لنگ کی بدولت پاکستان نے ٹور میچ میں سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی بساط 241 رنز پر لپیٹ کر اننگز میں چھ رنز کی معمولی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے 44 رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو اپل تھارنگا اور کشال سلوا نے سکور کو 62 تک پہنچا دیا۔اسی مجموعہ پر 35 رنز بنانے والے تھارنگا کی اننگز تمام ہوئی ۔ میزبان ٹیم کے چار وکٹ پر 214 رنز مضبوط پوزیشن کی نشاندہی کر رہے تھے لیکن ذوالفقار بابر نے 217 کے سکور پر لگاتار دو وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کی صفوں میں بھونچال پیدا کردیا۔کشال سلوا 101 رنز کی اننگز کھیل کر رخصت ہوئے پوری ٹیم 241 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ذوالفقار بابر نے 31 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 247 رنز بنا کرآﺅٹ ہو ئی تھی۔ پاکستان نے محمد حفیظ کی وکٹ کے نقصان پر 27 رنز بنا کر مجموعی برتری 33 رنز کی کر لی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 جون سے گال میں ہو گا۔