پاکستان اور سری لنکا بورڈ پریزیڈنٹ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہو گیا

پاکستان اور سری لنکا بورڈ پریزیڈنٹ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہو گیا

پاکستان نے ستائیس رنز ایک کھلاڑی پر اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار نظر آئی، شان مسعود اور اظہر علی کے درمیان ایک سو تیرہ رنز کی شراکت قائم ہوئی، اس وقت شان مسعود انہتر رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اظہر علی اڑتالیس رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے، کپتان مصباح الحق نے انتیس رنز بنائے جبکہ یونس خان بھی پینتیس رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہو گئے، سرفراز احمد کوئی بھی رنز نہ بنا سکے، جبکہ وہاب ریاض چوبیس پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے، اسد شفیق اکتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستاون رنز پر ڈکلئیر کردی، اس طرح قومی ٹیم نے میزبان بورڈ پریزیڈنٹ الیون کو دو سو تریسٹھ رنز کا ہدف دیا، سری لنکن کھلاڑی کھیل ختم ہونے تک تین وکٹیں گنوا کر ایک سو انتیس رنز بناسکے، تھرنگا نے پچاس اور کارونا رتن نے چوون رنز بنائے۔۔۔ یوں پاکستان اور پریزیڈنٹ الیون کا تین روزہ پریکٹس میچ بغیر نتیجہ کے ہی ختم ہو گیا۔