اولمپک کوالیفائنگ را¶نڈ کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

اولمپک کوالیفائنگ را¶نڈ کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) اولمپکس 2016 کوالیفائنگ را¶نڈ کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ محمد عمران قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اور صلاح الدین چیف سلیکٹر ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں مظہر عباس‘ محمد عرفان‘ راشد محمود‘ رضوان جونیئر‘ وقاص شریف‘ شفقت رسول‘ عمر بھٹہ‘ رضوان سینئر‘ علی شاہ‘ محمد دلبر‘ اظفر یعقوب‘ نواز احمد‘ زوہیب ارسلان عادل‘ امجد شامل ہیں۔ شہناز شیخ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ قومی ہاکی ٹیم 15 جون کو برسلز روانہ ہو گی۔