امن کو مستحکم کر نے کی کوششوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے

امن کو مستحکم کر نے کی کوششوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے امن کو مستحکم کر نے کی کوششوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھر پور طور پر بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی اور فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کے جارہے ہیں۔غیر سرکاری تنظیمویں اور نجی شعبہ کا تعاون اس ضمن میں قابل قدر ہے وہ کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ 54 نیو جوبلی ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں تعاون کر نے والے نجی ادارون اور غیر سرکاری تنظیموں کی ہر ممکنہ حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیوں سے معاثرہ میں نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملتے ہیں اور معاثرہ مین مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی مین ماضی کی رونقین بحال کر نے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ان کو ششوں مین انتظامیہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر نے کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔