انٹی ڈوپنگ پالیسی ، عمران بٹ پر 3 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹی ڈوپنگ پالیسی کے تحت کرکٹر عمران بٹ پر 3 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نومبر 2017ء میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں ڈوپنگ خلاف ورزی کرنے پر کرکٹر عمران بٹ کو 3 ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق عمران بٹ نے قوانین خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا تاہم دانستہ ممنوعہ ادویات سے انکار کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق عمران بٹ پر 3 ماہ کی معطلی کی سزا 6 فروری کو ختم ہوگی۔ اس واقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں ڈوپنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سزاؤں کا مقصد دیگر کھلاڑیوں کو مستقبل میں ایسی خلاف ورزی سے روکنا ہے۔