بلائنڈ عالمی کرکٹ کپ، بھارت نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پانچویں بلائنڈ عالمی ایک روزہ کرکٹ کپ میں بھارت نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہرا دیا۔عجمان اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی .پاکستان نے مقررہ 40 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے ہیں محمدجمیل نے 94 جبکہ کپتان نثار علی نے 62رنز سکور کئے۔جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 34.5اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا.بھارت کی جانب سے دیپک پٹیل نے79رنز بنا ئے اور آٹو نہیں ہوئے .وینکٹش 64رنز بناکر آٹو ہوئے.پاکستان کی طرف سے ظفر اقبال نے 2جبکہ ہارون خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا.بھارت کے دیپک پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا.فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈ سن تھے جنہوں نے میچ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں.اس موقع پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے،عجمان رمداں ہوٹل کے منیجر افتخار ہمدانی ،پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے.سید سلطان شاہ نے ڈیو رچرڈ سن اور اور افتخار ہمدانی کو شیلڈ پیش کیں۔