کین ولیمسن کو پاکستانی ٹیل اینڈرز کی مزاحمت کھٹکنے لگی

کین ولیمسن کو پاکستانی ٹیل اینڈرز کی مزاحمت کھٹکنے لگی

ڈونیڈن(آئی این پی) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو پاکستان کے ٹیل اینڈرز کی مزاحمت کھٹکنے لگی، ان کا کہنا ہے کہ بولرز کو غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ڈونیڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ میں کافی گہرائی ہے جو ایک اچھی ٹیم کی نشانی ہے، ان کی لوئر آرڈر نے اہم شراکت بنا کر ایک ایسا ہدف مقرر کیا جو ہمارے لیے مشکل ثابت ہو سکتا تھا اور ہمارے لیے ضروری ہے ہم اس چیز سے سبق سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باولرز کو اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اب بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں گرنے کے بعد شاداب خان اور فہیم اشرف نے فخر زمان کا ساتھ نبھا کر جبکہ دوسرے میچ میں شاداب خان اور حسن علی کی نصف سنچریز کی بدولت مزاحمت دکھائی۔ 9 وکٹ پر 246 رنز کا مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب رہی تھی۔