نامکمل تیاریاں‘ ملائیشین ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ

نامکمل تیاریاں‘ ملائیشین ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹیم کی تیاری اور غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے اپنی ٹیم کے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا کی ہاکی ٹیموں کے درمیان سیریز الگے ماہ منعقد ہونا تھی۔ گذشتہ روز انہوں نے پی ایچ سے پاکستان کا دورہ کرنے کی معذرت کر لی۔ ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ ابھی تک انہوں نے اپنی قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل نہیں کی ہیں اور اس دورے کیلئے ان کی ٹیم کی مکمل تیاری بھی نہیں ہے اس لئے اس وقت وہ پاکستان کیساتھ ہاکی سیریز نہیں کھیل سکتے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ہاکی فیڈریشن چین، کوریا اور جاپان کو ان کے ممالک میں پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریز کھیلنے کیلئے کہے گی تا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو مئی میں دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کیلئے بہتر تیاری مل سکے۔