سہ فریقی سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف میچ 130 رنز سے جیت لیا

میرپور (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 130 رنز سے شکست دے دی۔ سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں سری لنکا نے زمبابوے کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی گرتی ساکھ کو سنبھال لیا۔