حسن علی لارڈز کرکٹ گرائونڈ کے 20 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں سال 2017ء کے اختتام پر بہترین بائولرزکی فہرست جاری کر دی، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بائولر حسن علی کا نمبر ساتواں ہے۔ فاسٹ بائولر نے بھارت کے خلاف فائنل میں 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 شکار کیے۔ حسن علی نے رواں سال 45 مہرے کھسکائے اور 759 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کے نمبر ون بائولر ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر اعزاز سے نوازا گیا۔