.ڈیاگو میرا ڈونا کا بھارت میں مجسمہ نصب
کولکتہ (سپورٹس ڈیسک) ماضی کے سپر سٹار فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کا بھارت میں آخر کار دیوہیکل مجسمہ نصب کر دیا گیا۔ کولکتہ میں نصب کئے جانے والے دیو ہیکل مجسمے کی اونچائی بارہ فٹ بتائی جا رہی ہے۔ ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر نے بھارت کا پہلا دورہ دو ہزار آٹھ میں کیا تھا جہاں ان کے پرستاروں نے انہیں سر آنکھوں پر بٹھایا تھا۔