15 گولڈ میڈلز جیتنے والی قومی پاور لفٹنگ ٹیم لاہور پہنچ گئی
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) اوشیانا پاور لفٹنگ میں 15 گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ اوشیانا میں سبز جھنڈا اونچا کرنے والے فاتح کھلاڑیوں کا علامہ اقبال لاہور ائرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ 47 کلو گرام ویٹ کیٹگری کے چار مقابلوں میں سیبل سہیل نے چار سونے کے تمغے جیتے۔ 72 کلوگرام ویٹ کیٹگری کے چاروں ایونٹس میں ٹوئنکل سہیل نے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ سنیہا غفور نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں چار سونے کے تمغے جیتے۔ مینز ٹیم میں شامل ندیم ہاشمی، محمود ہیرا اور محمد احمد خان نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا۔ وطن واپسی پرمیئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے ایئر پورٹ پرا ستقبال کیا ۔ شائقین کی بھی بڑی تعداد موجودتھی ۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔