چنائی ٹیسٹ: انگلینڈ 316 پر آئوٹ‘ بھارت نے 6 وکٹوں پر 155 رنز بنا لئے

چنائی ٹیسٹ: انگلینڈ 316 پر آئوٹ‘ بھارت نے   6 وکٹوں پر 155 رنز بنا لئے

چنائی ٹیسٹ (نیٹ نیوز) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چنائی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 316رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ گذشتہ روز کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 6وکٹوں پر 155 رنز بنائے تھے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے سٹراس نے 123‘ کک نے 52 اور پریئر نے 53 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بھارتی باؤلر کی طرف سے ہربھجن سنگھ اور اے مشرا نے تین تین وکٹیں جبکہ ظہیر خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ بھارت اپنی اننگز کا آغاز اچھا نہ کر سکا اور اس کی تین وکٹیں صرف 37 رنز پر گر گئیں۔ بھارت کی طرف سے ماسٹر بلے باز ٹنڈولکر 37رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے سوان نے دو جبکہ ہرمسن‘ اینڈرسن‘ فلنٹوف اور پینیسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارتی کپتان دھونی 24 اور ہربھجن سنگھ 13 رنز بناکر ناٹ آئوٹ کریز پر موجود تھے۔