مکمل فٹ اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بے تاب ہوں : شعیب اختر

مکمل فٹ اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بے تاب ہوں : شعیب اختر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ نہ بھی ہو رہی ہو تو ڈومیسٹک کرکٹ ضرور کھیلنا چاہئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹوں کی تیاری میں بہت محنت کرنا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے میچز کا رزلٹ نکلنا شروع ہو گیا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں مکمل فٹ ہوں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا ڈومیسٹک کے میچز چھوٹے شہروں میں ہونے چاہئے اس سے وہاں کے لوگوں میں کھیل کا جذبہ پیدا ہوگا کیونکہ لوگ زیادہ تعداد میں لوگ میچز دیکھنے آتے ہیں۔ پینٹنگولر کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا باؤلنگ کے علاوہ بیٹنگ کا شعبہ بھی مضبوط ہے پُرامید ہوں کہ ہماری ٹیم کامیابی حاصل کریگی۔ اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم تگڑی ہے۔