بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرلی

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے  ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرلی

چنائی (ثناء نیوز) چنئی کی ایم جی آر یونیورسٹی نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے۔ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ثانیہ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں اور یہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ محنت کرتے ہیں اور کوئی آپ کی کارکردگی کو سراہے تو بہت اچھا لگتا ہے۔ ثانیہ نے اپنے تعلیمی کیریئر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نے ہمیشہ 90 پلس کی اوسط سے مارکس لئے ہیں، مجھے مختلف زبانیں اچھی لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاضی اچھا مضمون ہے جو مجھے پسند ہے ثانیہ نے کہا کہ وہ 12 سٹینڈرڈ تک باقاعدہ سکول گئیں ہیں اور صرف ایک ماہ کی محنت سے ہمیشہ 10 اور 12 سٹینڈرڈ میں فرسٹ کلاس پوزیشن حاصل کی ہے۔