کرکٹ کمنٹیٹررچی بینو کی آخری رسومات خاندان نے سرکاری پیشکش مسترد کردی

کرکٹ کمنٹیٹررچی بینو کی آخری رسومات خاندان نے سرکاری پیشکش مسترد کردی

کینبرا(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مشہور مبصر رچی بینو کے خاندان نے ملک کے وزیرِاعظم ٹونی ایبٹ کی جانب سے ان کی آخری رسومات سرکاری طور پر ادا کرنے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ رچی کی بیوہ نے فون کر کے یہ پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ رچی بینو کی خواہش تھی کہ ان کی آخری رسومات سادگی سے ادا کی جائیں۔واضح رہے کہ 84 سالہ رچی بینو جمعرات کو انتقال کر گئے تھے۔