ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

اینٹیگا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے اینٹیگا میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل انگلینڈ نے سینٹ کٹس انویٹیشنل الیون کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلے جو دونوں ڈرا ہوئے۔