نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ ایچ ای سی نے جیت لی

نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ ایچ ای سی نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 12 ویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ ایچ ای سی نے جیت لی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں آرمی نے سندھ کے خلاف کامیابی حاصل کر کے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں ایچ ای سی اور پنجاب کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ ایچ ای سی نے 8 کے مقابلے میں 12 سکور سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مدیحہ گجر، رابعہ بسری، زینی ریاض، سائرہ، مریم شفیق اور ارم راٹھور نے دو دو سکور کیے۔ پنجاب کی جانب سے رابعہ، عائشہ کلثوم، ارم اور امہ حانی نے دو دو سکور کیے۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے تیسری پوزیشن کے میچ میں آرمی نے سندھ کے خلاف 21-6 سے کامیابی حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین سابق آئی جی پنجاب پولیس شوکت جاوید، مس امینہ منیر، معروف الحسن، سید خاور شاہ، معظم خان، شیخ مظہر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔