نیشنل مینز، ویمنز، ماسٹر سوئمنگ چیمپئن شپ کے ٹائٹل آرمی کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل مینز، ویمنز اور ماسٹر چیمپئن شپ کے ٹائٹل آرمی نے جیت لیے۔مردوں میں حارث بانڈے اور سعد امین جبکہ خواتین میں لیانہ سون بہترین تیراک قرار پائیں۔ آرمی نے 344 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جس میں سترہ گولڈ، سات سلور اور آٹھ براؤن میڈلز شامل تھے۔ واپڈا کی ٹیم 191 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سندھ 182 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، چوتھے نمبر پر رہا۔ مردوں میں حارث بانڈے اور محمد سعد امین کو مشترکہ طور پر بہترین تیراک قرار دیا گیا۔ خواتین کے مقابلوں میں آرمی 441 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔ سندھ 286 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پنجاب تیسرے نمبر پر رہا۔ نشینل ماسٹرز میں بھی آرمی کی ٹیم سرفہرست رہی۔ آرمی نے 418 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، واپڈا نے 50 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔