قومی کرکٹ ٹیم نئے جذبے کیساتھ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئی

  قومی کرکٹ ٹیم نئے جذبے کیساتھ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئی

قومی ٹیم کراچی ائیر پورٹ سے ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوئی،جہاں انہیں کو سخت سکیورٹی میں  ہوٹل پہنچایا گیا،پاک بنگلادیش دوطرفہ سیریز دو ٹیسٹ،تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی پر مشتمل ہے جس کا آغاز سترہ اپریل کو میرپورکے شیربنگلا اسٹیڈیم میں ایک روزہ میچ سے ہوگا ،پاکستانی کرکٹ ٹیم  نئے کپتان اظہر علی  کی قیادت میں بنگلہ دیش کے مدمقابل ہوں گے،فاسٹ بالر سہیل خان کی  انجری کے باعث جنید خان  کو ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے