فٹ بال ہاؤس پر سینکڑوں مسلح افراد کا دھاوا ملکی تاریخ کا افسوسناک واقع ہے: احمد یار لودھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن کرنل احمد یار خان لودھی نے پنجاب فٹ بال ایسو سی ایشن کے انتخابات میں حکومتی حمایت یافتہ امیدوار علی حیدر نور نیازی کی جانب سے حافظ سلمان بٹ کی ہمراہی میں اپنے سینکڑوں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ فٹ بال ہائوس پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اسے کھیلوں کی ملکی تاریخ کا افسوس ناک ترین واقع قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ کل فٹ بال ہائوس میں ہونے والے اس بد ترین واقع کے بعد پی ایف ایف نے مندرجہ بالا افراد کے علاوہ دیگر حکومتی و پنجاب سپورٹس بورڈ کے عہدیداران کو بھی زمہ دار قرا ر دیا ہے۔ اس ضمن میں پی ایف ایف کی جانب سے تھانہ گلبرگ لاہور میں ایک ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا ہے جو اس ای میل کے ساتھ منسلک ہے۔