فٹ بال ہاؤس میں عیاشی کے اڈے، فیصل صالح حیات بھی ملوث ہیں، سلمان بٹ کا الزام

فٹ بال ہاؤس میں عیاشی کے اڈے، فیصل صالح حیات بھی ملوث ہیں، سلمان بٹ کا الزام

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر نور نیازی،حافظ سلمان بٹ، محمود خالد، نوید خان لودھی نے لاہورمیں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ فٹبال ہاوس کھیلوں کے فروغ کیلئے کم اور عیاشیوں کیلئے زیادہ استعمال ہورہاہے۔جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ نے کہاکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے 11سالوں میں غیرملکی دوروں پر12کروڑ سے زائدکی رقم خرچ کی ہے۔ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدراتی امیدوار سردارنویدحیدر فیڈریشن میں سپانسر شپ سے 20 فیصد کمشن حاصل کرتے ہیں انٹرنشنل قوانین کے مطابق تنخواہ دار فرد کسی فیڈریشن یاایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کاممبرنہیں بن سکتا ہے۔علی نورحیدرنیازی 2012 ء سے فریدیہ فٹبال کلب کے صدرہیں ۔ فٹبال ہاوس میں عیاشی کے اڈے چلائے جارہے ہیں اور اس میں خود فیصل صالح حیات بھی ملوث ہے۔ بلوچستان،سندھ ،کے پی کے سمیت پنجاب میں ڈسٹرکٹ باڈیوں کے الیکشن نہیں کرائے گئے۔ سردار نویدحیدرکسی فٹبال کلب کے ممبر نہیں ہیں ۔ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ میں12سال سے ناروال کارہائشی شیخ خالد جنرل کونسل کاممبرہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کوچنگ کورس کیلئے ملنے والی 10ہزار ڈالرکی رقم 12سال سے ہڑپ کر رہی ہے۔ علی نور حیدر نیازی اور نوید لودھی سمیت دیگر افراد نے کہاکہ 17اپریل کوہونیوالے الیکشن میں جیت ان کی ہوگی اور اگر فٹبال فیڈریشن نے ان کے کاغذات مسترد کئے تو عدالتی چارہ جوئی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ فٹبال ہاوس میں آفیشلز اور دیگر افرادکو ہراساں کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں واضح کیاگیاکہ فیڈریشن نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔