سکریبل بچوں کی ذہانت بڑھانے کا بہترین کھیل ہے: عثمان انور

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سکریبل بچوں کی ذہانت کو بڑھانے کا بہترین کھیل ہے، کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں کوپنجاب یوتھ فیسٹیول میں موقع دیں گے، سکریبل کے کھلاڑی محنت کریں، سپورٹس بورڈ پنجاب ان کو بھرپور سہولتیں دے گا اور عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے معاونت بھی کرے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسری ٹین ٹائمز انٹر سکول رینکنگ سکریبل چیمپیئن شپ کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ سکریبل بچوں کیلئے اچھی انڈور گیم ہے، جس سے ان کی ذہانت اور آئی کیو لیول میں اضافہ ہوتا ہے،زبان پر عبور حاصل ہوتا ہے،الفاظ کی بناوٹ پر بچوں کی گرفت مضبوظ ہوتی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں سکریبل گیم کو بھی شامل کیا جائیگا۔