بنگلہ دیش سے سیریز صرف ڈرا کر کے پاکستان کے پاس ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبرپر آنے کا سنہری موقع

لاہور (آئی این پی) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنا ضروری ہے۔سیریزایک ایک سے ڈرا ہونے پر چوتھے نمبر پر موجود پاکستان ورلڈ نمبرتین بن سکتاہے۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ کل سے اینٹیگا میں شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک سوچار پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پرفائز ہے۔پاکستان کے پوائنٹس ایک سو تین اور پوزیشن چوتھی ہے۔میزبان ویسٹ انڈیزکی آٹھویں پوزیشن ہے۔اسکے پوائنٹس چھہتر ہیں۔انگلش ٹیم کو تیسری پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے سیریز کم ازاکم ایک صفر سے جیتنا ضروری ہے۔دوصفر کی کامیابی سے انگلینڈ کا ایک ریٹنگ پوائنٹ بڑھ جائے گا۔ تین صفر کے کلین سوئپ سے ایلسٹر کک الیون ایک سوچھ پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن مستحکم کرلے گا۔اس کے برعکس ایک صفر سے سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں انگلش ٹیم سے تیسری پوزیشن سے محروم ہوسکتی ہے۔ اور پاکستان اس کی جگہ ایک درجہ ترقی کے بعد ورلڈ نمبرتین بن سکتاہے۔گرین شرٹس ٹیم بنگلہ دیش سے سیریز جیت کر تیسری پوزیشن کومستحکم بھی کر سکتاہے۔