امریکی صدر اوباما سے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی ملاقات ، تبادلہ خیال

امریکی صدر اوباما سے ایتھلیٹ  یوسین بولٹ کی ملاقات ، تبادلہ خیال

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک ) امریکی صدر باراک اوباما سے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے ملاقات کی۔ امریکی صدر نے یوسین بولٹ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ دنیا کا تیز ترین انسان یوسین بولٹ جو بجلی کی سی تیزی سے دوڑتا ہے ، لاتعداد ریکارڈز اپنے نام کر چکا ہے۔ ان کے مداحوں کا شمار کرنا نا ممکن ہے۔ اس تیز ترین انسان کے چاہنے والوں میں دنیا کی طاقتور شخصیت باراک اوباما بھی شامل ہیں جن سے یوسین بولٹ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات انتہائی خوشگوار موڈ میں ہوئی۔ جہاں امریکی صدر نے یوسین بولٹ کی خوب تعریف کی ، پھر ان کا خاص انداز بھی اپنایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔