برازیل، دو ہزار چودہ کا فٹبال ورلڈ کپ، تیاریاں ابھی سے، ملک کے سب سے بڑے مجسمے ریڈیمر کے اوپر ایک استقبالیہ بینر آویزاں کر دیا گیا

برازیل، دو ہزار چودہ کا فٹبال ورلڈ کپ،  تیاریاں ابھی سے، ملک کے سب سے بڑے مجسمے ریڈیمر کے اوپر ایک استقبالیہ بینر آویزاں کر دیا گیا

جنوبی افریقہ میں ہونے والا ورلڈ کپ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے تاہم اگلے میزبان ملک برازیل میں ابھی سے اس کےاستقبال کے لیے تیاری دیکھنے میں آئی ہے ۔ دارلحکومت ریوڈی جینرو  کے کوکوارڈو پہاڑ پر موجود مجسمے کے سامنے ایک ایک بہت بڑا بینر آویزاں کیا گیا ہے جس پر\\\"خوش آمدید ورلڈ کپ دوہزار چودہ \\\" تحریرکیا گیا ہے ۔ اس سے قبل یہ انتظامیہ کی جانب سے یہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ  ایک  بینر مجسمے کے ہاتھوں میں لٹکا دیا جائے گا جس پر استقبالیہ کلمات تحریر ہوں گے تاہم اس وقت اس مجسمے کی مرمت کا کام جاری تھا ۔ ایک امریکی سیاح جو برازیلین فٹ بال ٹیم کا مداح ہے کا کہنا ہے کہ یہ ملک ایک بہترین ورلڈ کپ کا انعقاد کرے گا جبکہ ایک برازیلین سیاح نے کہا کہ دوہزار چودہ کے ورلڈ کپ میں برازیل ہی چیمپئن ہو گا ۔