چیف منسٹر انٹر ریجن ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ فیصل آباد نے جیت لیا

چیف منسٹر انٹر ریجن ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ فیصل آباد نے جیت لیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹائون میں کھیلے جانے والا انٹرریجن سی ایم کپ وومن ہاکی ٹورنامنٹ فیصل آبادکی ٹیم نے جیت لیا۔فائنل میچ میں لاہور ریجن کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن بہاولپور ریجن کی ٹیم نے حاصل کی۔انہوں نے سرگودھا ریجن کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور15ہزارروپے نقد انعام جبکہ دیگر ٹیموں کو10,10ہزارر وپے کے نقد انعامات دئیے گئے۔