پہلا ٹی ٹونٹی: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 81 رنز سے ہرا دیا

آکلینڈ (آئی این پی) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں با آسانی 81رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی، نیوزی لینڈ کا فتح کے لئے 190 رنز کا ہدف، برینڈن میکولم اور لیوک رونچی کی طوفانی اننگز ، برینڈن میکولم 60 اور لیوک رونچی 48 رنز بنا کر ناقابل شکست، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹینو بیسٹ کی ٹیم اور نکیتا ملر کی 2 وکٹیں، ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 108رنز بنا سکی، آندرے فلیچر 23 رنز بنا کر نمایاں، نیتھن میکولم کی 4 اور جیمز نیشم کی 3 وکٹیں، نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔