قوانین کی خلاف ورزی، 4 قومی ہاکی کھلاڑیوں پر ایک ماہ کی پابندی

قوانین کی خلاف ورزی، 4 قومی ہاکی کھلاڑیوں پر ایک ماہ کی پابندی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کر نے پر پی آئی اے کے چار کھلاڑیوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی۔قومی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں امپائرز کے ساتھ بد تمیز ی کر نے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قواعد وضوابط کے مطابق پی آئی اے کے چار کھلاڑیوں گول کیپر اولمپئین عمران بٹ ،اولمپئین شفقت رسول ،اولمپئین محمد عرفان اور کاشف علی پر ایک ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔قومی ہاکی چیمپئن شپ کے میں نیشنل بینک کے خلاف فائنل میچ میں چاروں کھلاڑیوں نے ایمپائرز کے ساتھ بدتمیز ی کی تھی جس پر پی ایچ ایف نے امپائر زکی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چاروں کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔