سکواش میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں‘ ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے: جہانگیر خان

سکواش میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں‘ ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے: جہانگیر خان

لاہور (حافظ محمد عمران) پاکستان میں آج بھی سکواش کا بے انتہا ٹیلنٹ ہے مگر اس ٹیلنٹ کو صحیح طر یقے سے سامنے لانے اور ماضی کا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کیلئے نیت اور  ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا سفر درست سمت میں ہوتا تو ہم آج کم از  کم ٹاپ ٹین میں ہوتے مگر ہمارے  کھلاڑی پچاس اور ساٹھ کی رینکنگ پر ہیں۔ ہمیں عالمی  چیمپئن بنانے کیلئے سکواش کو ترجیح بنانا ہو گا۔پاکستان سکواش فیڈریشن  کے سینئر نائب صدر رضی نواب نے کہاکہ سب سے اہم مسئلہ یہ درپیش ہے کہ ہمارے ہاں انٹرنیشنل سطح کے ٹورنامنٹ نہیں ہو رہے اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ قوانین کے مطابق ہر کھلاڑی کو سال میں12 ٹونامنٹس کھیلنے ضروری ہیں۔ جن پر بھاری اخراجات آتے ہیں۔ ایشیئن جونیئر سکواش چیمپئن علی بخاری نے کہا کہ فیڈریشن  نے مجھے کچھ حد تک سپورٹ کیا ہے۔ ہمارے پاس ٹکٹوں اور ویزے کے حصول کیلئے پیسے نہیں ہوتے ۔میری خواہش ہے کہ ور لڈ جونیئر چیمپئن شپ میں شرکت کر وں اور یہ ٹائٹل پاکستان کیلئے جیتوں، جو گزشتہ 22 برس سے کوئی پاکستانی نہیں جیت سکا۔