آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

میلبورن(اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج پہلے میچ سے ہو گا۔ میزبان کینگروز ٹیم کا مجموعی طور پر 122 باہمی ون ڈے میچوں میں 69 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے، انگلش ٹیم 48 میچوں میں فتح یاب رہی۔