افغان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا کوچنگ کیمپ آج سے شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کا 3 ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کوچنگ کیمپ آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ 4 فروری تک جاری رہنے والے کیمپ کی نگرانی پی سی بی کے ایلیٹ کوچز کریں گے۔ قذافی سٹیڈیم میں 3مقابلوں سمیت مختلف ٹیموں سے8 پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ مہمان جونیئر سائیڈ تین ہفتے پاکستان میں گزارنے کے بعد5فروری کو واپس چلی جائے گی۔