اعصام،بھوپنا کوسڈنی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست

اعصام،بھوپنا کوسڈنی ٹینس  ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست

سڈنی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بھارتی کھلاڑیوں کی جوڑی سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہار گئی۔سڈنی میں  ساڑھے چارلاکھ ڈالرانعامی مالیت کے مینزڈبلزکے فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اوربھارت کے روہن بھوپناکو کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹراورسربیا کے نیناد زیمونچ نے شکست دی۔ ڈیڑھ گھنٹے کے مقابلے میںسکور سات چھ اور سات چھ رہا۔