آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ، کیمپس یونائیٹڈ اور رئیل لاہور نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ میں کیمپس یونائیٹڈ اور رئیل لاہور نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کیمپس یونائیٹڈ نے فیم فٹ بال کلب (اورنج ) کو 2-1 سے جبکہ رئیل لاہور نے مراد ایف سی کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کیا۔