پی سی بی نے سعید اجمل کو بیان بازی سے روک دیا

پی سی بی نے سعید اجمل کو بیان بازی سے روک دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کو میڈیا میں کسی بھی قسم کا بیان دینے سے روک دیا جس پر سعید اجمل نے کہا کہ وہ پی سی بی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے فیصلہ کا انتظار کریں گے اور کمیٹی کی کارروائی مکمل ہونے تک آئی سی سی کے فیصلے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔