قومی ٹی20 کپ کے لئے لاہور لائنز اور ایگلز کی ٹیموں کا اعلان

 قومی ٹی20  کپ کے لئے لاہور لائنز اور ایگلز کی ٹیموں کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2014-15ء کے لئے لاہور ایگلز اور لاہور لائنز کی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ لاہور ایگلز کے سکواڈ میں عمران فرحت، توفیق عمر، سمیع اسلم ، عابد علی، عثمان ملک، ظفر گوہر، تنزیل الطاف، کامران اکمل، رضا علی ڈار، حسین طلعت، بلاول ، ضیاء الحق، محمد خلیل، اخلاق احمد بٹ، محمد عرفان ، بلاول اقبال، جہانگیر مرزا، ارسلان ارشد باجوہ، سجاد اکبر (کوچ) اور عامر الیاس بٹ منیجر ہوں گے ۔ لاہور لائنز میں اظہر علی، عدنان اکمل، امام الحق، فہد الحق، منتظر مہدی، جنید ضیائ، محمد آفتاب، فرحان نذر، امیر حمزہ، قیصر اشرف، عماد علی، عثمان قادر، عمران بٹ، حمزہ پراچہ، انس محمود، عدنان دانش، یاسر اجمل، محمد نعیم، بلال احمد (کوچ) اور نجم مرزا کو منیجر تعینات کیا گیا ہے ۔ایل سی سی اے کی طرف سے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ آج بروز جمعرات دوپہر تین بجے ایل سی سی اے گراونڈ میں رپورٹ کریں ۔ دریں اثناء قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے لاہور کی ٹیموں کا تربیتی کیمپ گذشتہ روز بھی جاری رہا۔ ایل سی سی اے گرائونڈ میں لاہور لائنز اور لاہور ایگلز کے کھلاڑیوں کوچز سجاد اکبر اور محمد بلال کی نگرانی میں پریکٹس کی۔ لاہور لائنز کی قیادت کامران اکمل اور ایگلز کی قیادت اظہر علی کو سونپی گئی تاہم گزشتہ روز دونوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔