سعید اجمل کے بعد 35 باؤلرز پر مشکوک ایکشن کی تلوار لٹکنے لگی

لاہور (حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) سعید اجمل کا بائولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد ایک بڑا خطرہ اور بھی ہے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے برملا اس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک بائولنگ ایکشن کی تلوار تو 35 بائولرز کے سرپر لٹکی ہوئی ہے۔ ایسے گیند بازوں میں آف سپنرز کی تعداد زیادہ ہے۔ جس پر بائیو مکینکس کو جلد از جلد چالو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آئندہ دو تین ماہ این سی اے میں اس جدید مشینری سے پاکستانی کھلاڑی مستفید ہو سکیں گے۔ چند سال قبل پی سی بی نے لاکھوں ڈالر خرچ کر کے یہ جدید مشینری خریدی تاہم خرچے کم کرنے کے نام پر اعجاز بٹ نے اس منصوبے کو ختم کر دیا۔ ان کے بعد چودھری ذکاء اشرف نے بھی اس طرف توجہ نہ دی۔