سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست کرانے کیلئے پی سی بی نے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کر لیں

سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست کرانے کیلئے پی سی بی نے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کر لیں

لندن (بی بی سی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی درستگی کے لئے ماضی کے شہرۂ آفاق آف سپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کر لیں۔مشتاق پاکستان آ رہے ہیں اور وہ سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر کام کریں گے۔ثقلین مشتاق نے سعید اجمل کی معطلی کے فیصلے کے فوراً بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا ’اگر ضرورت پڑی تو میں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق سعید اجمل کی مدد اور حمایت کروں گا۔‘پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس مشکل وقت میں ثقلین مشتاق کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔37 سالہ ثقلین اس وقت انگلینڈ میں مقیم ہیں اور اپنی اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کر رہے ہیں۔