کمار سنگا کارا کا رواں سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ

کمار سنگا کارا کا رواں سال ٹیسٹ  کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ

ایڈیلیڈ(سپورٹس رپورٹر)سری لنکاکرکٹ ٹیم  کے تجربہ کار بیٹسمین اور سابق کپتان کمار سنگا کارا گست میں بھارت کے خلاف سیریز کے بعدٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔سینتیس سالہ سنگا کارا ورلڈ کپ میں ون ڈے کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے جبکہ میگا ایونٹ میں ان کی پرفارمنس غیر معمولی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنا کر ون ڈے کرکٹ میں چودہ ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کر لیا تھا۔