پاکستان کو اب بھی ہرا سکتے ہیں:نیل اوبرائن

ایڈیلیڈ(سپورٹس رپورٹر)آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز نیل او برائن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کو اپنے آخری پول میچ میں شکست دے سکتی ہے2007ء میں ہرا چکے ہیں۔ بھارت مشکل حریف تھا لیکن ان کے مقابلے میں ہم سمجھتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ہرا سکتے ہیں۔تمام کھلاڑیوں کا اعتماد عروج پر ہے۔پاکستانی بائولرز اچھی بائولنگ کررہے ہیں لیکن بلے باز اچھی بیٹنگ نہیں کر پا رہے ہیں۔