پاکستان کرکٹ ٹیم 2016ء میں بھارت کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم 2016ء میں بھارت کا دورہ کرے گی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 2016ء میں بھارت کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اب اس پوزیشن میں ہے کہ اگلے 5 سال کے دوران بھارت کی میزبانی کر سکتا ہے۔ ملک کے حالات اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔ ہمارے پاس ایسے سٹیڈیمز موجود ہیں جن کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ یہاں سکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ کراچی اور لاہور میں میزبانی کر سکتے ہیں۔ پشاور اور کوئٹہ کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد میں بھی میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔پاکستان اور بھارت نے 12 ٹیسٹ میچز، 30 ایک روزہ اور 11 ٹی ٹونٹی میچز کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو 6 سیریز میں کھیلے جائیں گے۔ پہلی سیریز میں باقاعدہ آغاز دسمبر 2015ء سے ہوتا ہے تاہم تمام سیریز بھارتی حکومت کی بھارت سے مشروط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ٹیسٹ میچز کھیلنے والی ٹیموں کی میزبانی کا فیصلہ نہیں کیا ہے البتہ جب سکیورٹی صورتحال ٹھیک ہوئی تو ایسا کر سکتے ہیں۔