پاکستان نیشنل ٹینٹ پیگنگ ٹیم ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت چلی گئی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان نیشنل ٹینٹ پیگنگ ٹیم بھارت چلی گئی۔ 5 رکنی ٹیم بھارتی شہر نوئیڈا میں ہونے والے ٹینٹ پیگنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹیم کی قیادت کوچ، منیجر عابد ترین کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ آج سے 15 مارچ تک کھیلا جائیگا۔ ٹیم کا انتخاب ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان نے ایک ہفتے کے ٹریننگ کیمپ کے بعد کیا تھا۔ دو مرحلوں کے بعد ٹیم منتخب کی گئی تھی۔ چیئرمین ای ایف پی میجر جنرل خان طاہر جاوید خان نے کہا کہ ٹیم ملکی وقار میں اضافہ کرے گی اور کامیاب واپس آئے گی۔ ٹیم میں فضیل احمد بھٹی، سید قاسم وقار شاہ، محمد قاسم واہگہ اور نگاہ حسین ترجمان پنجاب رینجرز شامل ہیں۔