پاکستان سے کرکٹ میچ بھارتی بچوں کو تعصب سکھارہے ہیں:رپورٹ

چنائی(سپورٹس ڈیسک) ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین مقابلہ ہورہا ہوتو غیرمحسوس طورپر تعصب بچوں میں منتقل ہورہا ہوتا ہے۔دہلی کی ارلی چائلڈہڈ ایسوسی ایشن نے دلچسپ اور چشم کشا مطالعاتی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ والدین کا غیر ذمے دارانہ ردعمل اوائل عمری میں ہی بچوں میں منافرت کے بیج بودیتا ہے۔ کھیل دیکھنے کے دوران والدین کے بعض تبصرے بچوں کے ذہنوں میں یہ تاثرراسخ کردیتے ہیں کہ پاکستان بھارت کا دشمن ہے۔15فروری کو ورلڈکپ کاپاک بھارت میچ ٹی وی پر دکھائے جانے کے دوارن ای سی اے کے تحقیق کاروں نے بچوں سے سوالات کیے کہ کون کھیل رہاہے، کون جیتا۔پاکستان اور پاکستانیوں کے حوالے سے سوالات پوچھے۔ بچوں کی اکثریت نے بتایاکہ ان کے والد میچ کے دوران کس طرح بھارت کووالہانہ سپورٹ کرتے ہیں۔