آئرلینڈ پاکستان کو اپنے آخری پول میچ میں شکست دے سکتی ہے:نیل او برائن

 آئرلینڈ پاکستان کو اپنے آخری پول میچ میں شکست دے سکتی ہے:نیل او برائن

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا موازنہ کرتے ہوئے نیل کا کہنا تھا ’بھارت ہمارے لیے ایک مشکل حریف تھا لیکن ان کے مقابلے میں ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان  آسان حریف ہے اور ہم اس کو  ہرا سکتے ہیں،نیل او برائن کا کہنا  تھا کہ پاکستانی بولرز اچھی بولنگ کررہے ہیں لیکن ان کے بلے باز انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے نہیں آئرلینڈ کی امیدیں ابھی بھی برقرار ہیں اور پاکستان کے خلاف میچ میں جیت انھیں کوارٹر فائنل میں پہنچا سکتی ہے،پورٹر فیلڈ کا کہنا تھا کہ وہ پرجوش انداز میں میدان میں اتریں گے کیونکہ انھیں جیتنا ہے اور جیت انھیں کوارٹر فائنل میں لے جائے گی اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا ’ میں یہ جذباتی ہو کر نہیں کہہ رہا بلکہ  ہمیں پاکستان کیخلاف کامیابی کا یقین ہے اور یہ مقابلہ  کافی دلچسپ ہے،، ہم سب کافی تجربہ حاصل کر چکے ہیں اور سب ہی اچھا کھیل رہے ہیں۔ خاص طور پر ہمارے بولرز تیز اور صحیح جگہ پر بولنگ کروا رہے ہیں۔‘