ویوین رچرڈز ون ڈ ے کرکٹ کا بادشاہ ،وسیم اکرم کا باولر زمیں تیسرا نمبر

ویوین رچرڈز ون ڈ ے کرکٹ کا بادشاہ ،وسیم اکرم  کا  باولر زمیں تیسرا نمبر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کی مشہورویب سائٹ نے ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈزکو ون ڈ ے کرکٹ کا بادشاہ قراردیدیا، پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ باولروسیم اکرم تیسرے نمبر پررہے،انیس سو اکہترمیں ون ڈے کرکٹ کی شروعات سے ابتک کئی عظیم کرکٹرز نے جنم لیا،کئی ایسے عظیم کھلاڑی گزرے، جن کی شاندار پرفارمنس آج بھی شائقین کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہیں،کرکٹ کی سب سے بڑی اورمستند ویب سائٹ پر دنیا کے عظیم ترین ون ڈے کرکٹرکا انتخاب کرکٹ ایکسپرٹس، رائٹرزاورکھلاڑیوں پرمشتمل پچاس رکنی جیوری نے کیا،ویسٹ انڈیز کے آل ٹائم گریٹ سر ویوین رچرڈز ایک سو انتیس پوائنٹس کے ساتھ بازی لے گئے،اڑسٹھ پوائنٹس لیتے ہوئے ماسٹربلاسٹرسچن ٹنڈولکردوسرے نمبر پر رہے،سابق پاکستانی فاسٹ باولروسیم اکرم صرف دوپوائنٹس کے فرق سے تیسرے بہترین کھلاڑی قرار پائے،آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کی چوتھی اوربھارت کے مہندراسنگھ دھونی کی پانچویں پوزیشن رہی۔