ورلڈکپ :33میچزمیں26سنچریاں بن گئیں

لاہور (نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2105ء بلے بازوں نے رنز کے ڈھیر لگادئیے ،بلے بازوں نے میگا ایونٹ کے 33میچز میں ڈبل سنچری سمیت ابتک 26سنچریاں بنا ڈالیں۔ورلڈکپ میں سری لنکا کے کمارسنگاکارانے سب سے زیادہ 3سنچریاں سکوکی ہیں۔انہوں نے میگاایونٹ میں مسلسل تین سنچریاں بناکر عالمی ریکار ڈقائم کیا ہے۔ ڈبل سنچری کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے جلاد صفت بلے باز کرس گیل کو حاصل ہے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے جے پی ڈومنی، ہاشم محمودآملہ،اے بی ڈی ویلیئرز،ڈیوڈملر اور فیف ڈوپلیسی ،آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ،ڈیوڈوارنر اور گلین میکس ویل، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل، مارلون سیموئلزاور لینڈل سیمنز، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اورشیکھردون،متحدہ عرب امارات کی جانب شیمان انور بٹ، زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر ،بنگلہ دیش کی جانب سے محموداللہ ،سکاٹ لینڈ کے کائل کوئیٹزر،انگلینڈکی جانب ایڈجوائس،جو روٹ اور معین علی ،سری لنکا کی جانب سے سنگاکاراکے بعد لاہیروتھیرمانے، مہیلا جے وردھنے اور تلکارتنے دلشان  نے سنچریاں سکور کی ہیں۔بدقسمتی سے اس فہرست میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے ۔