ورلڈکپ ،انگلینڈ کیخلاف سلو اوور ریٹ پر بنگلہ دیشی ٹیم پر جرمانہ

ایڈیلیڈ(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف سلو اوور ریٹ کی پاداش میں بنگلہ دیشی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدو گالے ایڈیلیڈ اوول میں پول اے کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں جرمانہ لگایا۔ بنگال ٹائیگرز نے مقررہ اوور کرنے میں زائد وقت لیا۔ جس کے سبب دو اوور تاخیر کا شکار ہوئے۔ آئی سی سی کے ضابطے کی خلاف ورزی پر کپتان مشرفی مرتضی پر میچ کا چالیس فیصد جرمانہ لگایا گیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کے ہر رکن کوبیس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ مشرفی مرتضی آئندہ اگر اس غلطی کے مرتکب پائے گئے تو انہیں ایک میچ کی معطلی کا بھی سامنا پڑ سکتا ہے۔