نوجوان کرکٹرز زندگی تباہ کرنے والے افراد سے بچیں : محمد عامر

نوجوان کرکٹرز زندگی تباہ کرنے والے افراد سے بچیں : محمد عامر

لاہور (نمائندہ سپورٹس) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ایسے افراد سے بچ کر رہیں جو ان کی زندگی کو تباہ کر سکتے ہیں۔ 22 سالہ کرکٹر میچ فکسنگ میں سزا کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے میدان میں ہیں۔ میچ کے پہلے دو روز بارش کی نذر ہو گئے جس کی وجہ سے وہ ان ایکشن نہ ہو سکے۔ محمد عامر نے کہا کہ اگر زندگی میں کچھ حاصل کرنا ہے تو اپنی نظر منزل پر رکھنا ہو گی۔ 5 سالہ سزا میں اچھے دوست بنانا سیکھا ہے۔ اچھی کمپنی میں شمولیت اختیار کی جائے، اپنی زندگی کو تباہ ہونے سے بچاؤ۔ پریکٹس کے دوران محسوس کیا ہے کہ باؤلنگ میں ردھم ابھی ختم نہیں ہوا، محنت کروں گا اور باقی اللہ پر چھوڑ دیا ہے اور وہی عزت سے نوازے گا۔