ٹیم کی کپتانی چھوڑ کر بڑی غلطی کی: یونس خان

ٹیم کی کپتانی چھوڑ کر بڑی غلطی کی:  یونس  خان

ورلڈ کپ کے بعد مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کررکھا ہے، ایسے میں ٹیم کے ایک سینیئر کھلاڑی یونس خان کپتانی کی پیشکش کو اب ٹھکرانے کے موڈ میں نہیں ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ماضی میں وہ کپتانی چھوڑنے کی غلطی متعدد بار کرچکے ہیں،یونس خان کا کہنا تھا کہ  انہوں نے زندگی میں بہت غلطیاں کی ہیں۔ پاکستان کی کپتانی بڑے اعزاز کی بات ہے۔ بہت اچھا لگتا ہے جب آپ کپتان  اور  سینیئر بیٹسمین کی حیثیت سےاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہوں اور ٹیم کو اوپر کی طرف لے جائیں۔ ان کی  خواہش ہے کہ جب  بھی کرکٹ چھوڑیں تو ٹیم اچھی پوزیشن میں ہو  تاہم یونس خان کپتانی کے سہارے کے بجائے اپنی پرفارمنس کے ذریعے کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کہتے ہیں انہوں نے متعدد بار پاکستان کی کپتانی چھوڑی حالانکہ  جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو آپ کو طویل عرصہ کھیلنے میں آسانی ہوتی ہے لیکن ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کھیلیں